شرجیل میمن کا بیرون ملک جانے کی اجازت کےلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع 

شرجیل میمن کا بیرون ملک جانے کی اجازت کےلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع 
شرجیل میمن کا بیرون ملک جانے کی اجازت کےلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماشرجیل میمن نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت کی جانب سے قومی احتساب بیورو(نیب ) کے پراسیکیوٹرکو نوٹس جاری کردیا گیا ۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شرجیل میمن کی درخواست پر 30جولائی کو نیب سے جواب طلب کرلیا ہے،عدالت نے شرجیل میمن کے وکیل کو درخواست کی کاپی نیب پراسیکیوٹر کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما شرجیل میمن کے خلاف نیب کی جانب سے اثاثہ جات کیس میں تحقیقا ت جاری ہیں اور وہ دو سال نیب حراست میں بھی رہ چکے ہیں جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔

مزید :

سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -