معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، تفتیشی افسر کا رشوت لینے کا انکشاف، وزیرا عظم نے نوٹس لے لیا

معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، تفتیشی افسر کا رشوت لینے کا انکشاف، وزیرا ...
معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، تفتیشی افسر کا رشوت لینے کا انکشاف، وزیرا عظم نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوکاڑہ میں معذوربچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے مقدمہ کےلئے تفتیشی افسرکا بچی کی والدہ سے رشوت لینے کا انکشاف سامنے آنے پر وزیرا عظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق معذور بچی کی والدہ نے تفتیشی افسر کے خلاف سٹیزن پورٹل پرشکایت کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا جبکہ وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ کی جانب سے متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کردیاگیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ملزمان کوگرفتار کیا جائے اور قانونی کاروائی کی جائے۔
وزیرا عظم عمرا ن خان کی جانب سے ڈی پی او اوکاڑہ کو معاملے کی تحقیقات سے مکمل آگاہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔