خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی

خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی
خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 4اگست تک ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں پی پی رہنما خورشید شا ہ کے خلاف اثاثہ جات کیس سماعت ہوئی۔ سماعت کے دورا ن خورشید عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی۔ قومی احتساب بیورو کی جان سے نیب گواہ بھی پیش کیاگیا۔
عدالت نے بعدازاں کیس کی مزید سماعت 4اگست تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، پی پی رہنمااور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شا ہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات ریاست کے لئے چیلنج ہیں،افغانستان کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح نہیں ہے۔پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حکومت کو بھگتنا پڑے گا۔

مزید :

قومی -سیاست -