عید سے پہلے آخری کاروباری روز سونا مہنگا ہوگیا

عید سے پہلے آخری کاروباری روز سونا مہنگا ہوگیا
عید سے پہلے آخری کاروباری روز سونا مہنگا ہوگیا
سورس: Hippopx

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالاضحیٰ سے پہلے آخری کاروباری دن کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ نو ہزار 959 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھی ہے اور یہ 94 ہزار 264 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ یہاں سونا 10 ڈالر کی کمی کے بعد 1802 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

واضح رہے کہ آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہونے کے ساتھ ساتھ عید سے پہلے کاروبار کا آخری روز بھی ہے کیونکہ کل سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔

مزید :

بزنس -