"افغان امن عمل کی کامیابی آپ کے بغیر ممکن نہیں" زلمے خلیل زاد کا وزیر اعظم اور آرمی چیف کو پیغام

"افغان امن عمل کی کامیابی آپ کے بغیر ممکن نہیں" زلمے خلیل زاد کا وزیر اعظم اور ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر افغان امن عمل کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات میں کابل انتظامیہ اور طالبان کے درمیان سیاسی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسی صورت افغانستان میں طویل المدتی امن قائم کرکے اس کی سیکیورٹی، آزادی اور علاقائی خود مختاری کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کی وجہ سے پورے خطے کی ترقی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ اگر افغانستان مین امن قائم ہوا تو اس سے علاقائی روابط ، تجارت اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ اس سلسلے میں امریکہ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے پاکستان کی مدد انتہائی ضروری ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔