سیلابی ریلا گزرنے کے باعث حب اور کراچی کو ملانے والا ندی پل ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا
بلوچستان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیلابی ریلے کے گزرنے سے حب اور کراچی کو ملانے والا ندی پل ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان ساؤتھ کاشف شیخ نے بتایا کہ حب ندی پل سے سیلابی ریلہ گزرہا ہے جس کے باعث حب پل کو عارضی طور پر ٹریفک کے لے بند کردیا گیا ہے ، حب ڈیم سے پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ندی میں طغیانی ہے ۔
کاشف شیخ کے مطابق سیلابی ریلہ گزرنے کے بعد پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا ۔