گال ٹیسٹ ، سعود شکیل کی ڈبل سنچری ، پاکستان 461پر آﺅٹ

گال ٹیسٹ ، سعود شکیل کی ڈبل سنچری ، پاکستان 461پر آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور( سپورٹس رپورٹر)گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 461 رنز بناکر 149 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔کھیل کے تیسرے روز سعود شکیل نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ سلمان علی آغا 83 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ وہ سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ پر 177 رنز کی سب سے طویل شراکت داری کی۔سری لنکا کے 312 رنزکے جواب میں قومی ٹیم نے 461 رنز بنائے۔ سعود شکیل نے پہلے آغا سلمان کے 177 رنز جوڑے پھر نویں وکٹ پر نسیم شاہ کے ساتھ 94 قیمتی رنز کا اضافہ کیا، وہ 208 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنالیے تھے۔ دوسری جانب میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ پاکستان کے لئے عمدہ کھیلنا ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے یہ اننگز میرے لئے یادگارہ جسے میں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا میری کوشش ہوگی کہ میں مستقبل میں بھی اسی طرح سے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کی جیت میں کردار ادا کروں ملک کے لئے کھیلنا باعث فخر سمجھتا ہوں۔ گال میں میچ بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔