آئی جی کا 3بہنوں کی نعشیں برآمد  3 افراد کے قتل کانوٹس، رپورٹ طلب

آئی جی کا 3بہنوں کی نعشیں برآمد  3 افراد کے قتل کانوٹس، رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ تھرمل کالونی سے 03کم سن بہنوں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی آئی جی کی ہدایت پر ڈی پی او مظفر گڑھ سید حسنین حیدر نے جائے واردات کا دورہ کیا اورشواہد کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کی ہرپہلو سے تفتیش اور دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ واقعہ کی اصل حقائق سامنے لائے جائیں اورملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تاندلیانوالہ فیصل آباد کے علاقہ میں فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی۔
 اور سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔ 

مزید :

علاقائی -