پروموشن بورڈ اجلاس، 79اے ایس آئی کی سب انسپکٹرز کے عہدے پرترقی 

پروموشن بورڈ اجلاس، 79اے ایس آئی کی سب انسپکٹرز کے عہدے پرترقی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 79اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پرترقی دے دی گئی سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں منعقدہ بورڈ میں ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری شامل تھے اے ایس آئیز سے سب انسپکٹرز کی ترقی کیلئے 135کیس زیر غورتھے جس میں سے79اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی دی گئی اس حوالے سے جاری ایک بیان میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے افسران نئے جذبے اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں ترقی پانے والے پولیس آفیشلز قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

مزید :

علاقائی -