9 مئی واقعات، صوبہ میں دہشتگردی کے 44 مقدمات درج کئے گئے

9 مئی واقعات، صوبہ میں دہشتگردی کے 44 مقدمات درج کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں 9 مئی کو ہونے والی پرتشدد کارروائیوں ،توڑ پھوڑ، جلاﺅ گھیراﺅ کے پیش نظر صوبے بھر میں دہشت گردی کے 44 مقدمات درج کئے گئے،لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں کی پولیس نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث نامزد اور نامعلوم ملزمان کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کے 14 مقدمات میں 645 ملزمان گرفتار کیے ، گرفتار ہونے والوں میں 93 نامزد ملزمان شامل ہیں۔گوجرانولہ پولیس نے 2 مقدمات میں 173 ملزمان کو گرفتار کیا ،راولپنڈی پولیس 14 مقدمات میں 438 ملزمان کو گرفتار کرسکی ،سرگودھا میں درج 9 مقدمات میں 670 گرفتاریاں ہوئیں ۔فیصل آباد میں درج 5 مقدمات میں 212 افراد گرفتار ہوئے ۔دہشت گردی کے مقدمات میں پانچ شہروں سے 2138 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔دہشت گردی کے چوالیس مقدمات میں شناخت پریڈ کے بعد 159 افراد کو رہا کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -