تعلیمی شعبہ سے وابستہ افراد کو ملک سے مخلص ہونا چاہیے،دردانہ صدیقی

تعلیمی شعبہ سے وابستہ افراد کو ملک سے مخلص ہونا چاہیے،دردانہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر). تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کو ملک کی نظریاتی حدود سے مخلص اور نوجوان نسل کی نفسیاتی ضروریات سے آگاہ ہونا چاہیے -تحریک کے اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کل کا جزو ہیں لہذا بحیثیت ذمہ دار ہر فرد کو ادارے یا شعبے کے منصوبہ سے آگے بڑھ کر تنظیم کے مکمل منصوبہ عمل سے واقفیت حاصل کرنی چاہیے ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے شعبہ تعلیم جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے منعقدہ نشست سے خطاب کے دوران کیا - انہوں نے کہا کہ اسلامی سوچ اور اخلاقی تربیت پر مبنی نظام تعلیم ہی نظریہ پاکستان کا محافظ اور وطن عزیز کی فلاح کی ضامن ثابت ہو سکتا ہے۔اپنے ادارے کے منصوبوں کو بڑے مقاصد کے لئے تنظیم کے منصوبوں سے ہم آہنگ کریں اور تحریک اور اس کے کاموں کو بھرپور انداز میں متعارف کروائیں -انہوں نے مزید کہا ملک کے نوجوان اسلامی تحریکوں اور پاکستان کے اصل وارث ہیں-