الحمراءمیں صحمتند جسم،صحتمند دماغ کے موضوع پر آگاہی سیمینار

  الحمراءمیں صحمتند جسم،صحتمند دماغ کے موضوع پر آگاہی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے "صحت مند جسم، صحت مند دماغ" کے موضوع پر الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کے لیے کارپوریٹ ویلنیس ویک کا آغاز ہو چکا ہے۔ نوکری پیشہ افراد کو صحت کے حوالے سے آگاہی، مفت چیک اپ اور ڈائٹ پلان کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور اور ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے اس سلسلہ میں قائم کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ میں دفاتر کے ملازمین کیلئے مصروف روٹین میں خود کو صحت مند رکھنے کے حوالے سے غذائی آگاہی فراہم کی گئی۔ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو انفرادی سطح پر نیوٹریشن کاو¿نسلنگ کیساتھ ساتھ تفصیلی غذائی چارٹس بنا کر دئیے۔ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے کہا کہ دفاتر میں کام کرنے والوں کی غذائی راہنمائی وقت کی اہم ضرورت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شاندار اقدام ہے۔
 سادہ خوراک کھانا ہماری صحت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں چاک و چوبند رکھتا ہے۔صحت بخش کھانے کا استعمال ملازمین کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ کیمپ میں افسران،ملازمین کے بلڈ پریشر، وزن اور فیٹ کے بھی ٹیسٹ کیے گئے۔ 30 سے زائد ماہر غذائیات کی ٹیم نے 200 افسران کو مکمل ڈائیٹ پلان فراہم کیے۔ ہر پاکستانی 24 کلو گھی سالانہ استعمال کرتا ہے،جبکہ دنیا میں 3 سے 5 کلو فی کس سالانہ گھی استعمال ہوتا ہے - اچھا اور کم کھانا ہماری کام کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔ اس موقع پر آگہی فراہم کرتے ہوئے ماہر غذائیات نے متوازن غذاو¿ں کا استعمال اور ورزش کو صحت مند زندگی کی ضمانت قرار دیا۔