ماں اللہ کا عظیم تحفہ،کائنات کا سچا رشتہ ہے،خواجہ عمران نذیر

    ماں اللہ کا عظیم تحفہ،کائنات کا سچا رشتہ ہے،خواجہ عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) سابق صوبائی وزیر و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر ، رمضان صدیق بھٹی سابق ایم پی اے فناس سیکرٹری مسلم لیگ ن لاھور اور شبیر مقبول سیکرٹری اطلاعات و نشریات آل پاکستان انجمن تاجران لاھور کی حلقہ این اے 133 کی یوسی 225 میں آمد مسلم لیگ(ن) کے سینئر کارکن چن نمبردار کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر عبدالستار بھولا، ویرہ نمبردار ،میاں اعظم گھرکی، مخدوم ممتاز ،شیخ بوٹا ،شیخ فیصل و دیگر دوست احباب بھی موجود تھے ۔ سینئر سیاسی رہنماﺅں خواجہ عمران نذیر ، رمضان صدیق بھٹی ، شبیر مقبول نے کہا ماں کا کوئی نعم البدل نہیں اللہ پاک کا عظیم ترین تحفہ اور کائنات کا سب سے اچھا پکا اور سچا رشتہ ہے ۔