سیدنا عمرفاروقؓکی زندگی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ،عبدالماجد

سیدنا عمرفاروقؓکی زندگی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ،عبدالماجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) ایم ایس او لاہور کے ناظم عبدالماجد نے کہا کہ خلیفہ دوم امیرالمومنین حضرت سیدنا عمرفاروقؓکی زندگی نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔آپ ؓنے ساری زندگی اشاعت اسلام کیلئے وقف کررکھی تھی، آپ کادورخلافت صبر،ہمت اوراستقامت کی عظیم مثالیں ہے ۔ آپ نے اپنے دور حکومت میں بہت سے شعبہ جات کا آغاز کیا جن میں محکمہ ڈاک، ترسیل کانظام، امن امان قائم کرنے کے لیے پولیس کا نظام ،بیت المال کاقیام، فوج کامحکمہ،عدلیہ کانظام،جیل خانہ،آبپاشی کانظام وغیرہ سر فہaرست ہیں ، اسلام کی فتوحات کاسلسلہ حضرت عمرفاروقؓ کے ایمان لانے کے بعدہی شروع ہو گیا تھا ۔ ان خیالات کااظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائز یشن کے ناظم عبدالماجد نے یکم محرم الحرام یوم شہادت حضرت سیدناعمرفاروق ؓاور دس محرم الحرام حضرت سیدناحسین ؑ کی یوم شہادت کے حوالہ سے مسلم میڈیاسیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ MSO پاکستان حضرت سیدناعمرفاروق ? وحضرت سیدناحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے یکم تا دس محرم الحرام عشرہ دامادعلی? وابن علی? کے عنوان سے ینی وعصری تعلیمی اداروں میں سیمینارز درس قرآن کاانعقادکرکے طلبہ کو سیرت سیدنافاروق وحسین رضی اللہ تعالی عنہما کی زندگیوں سے روشناس کروائے گی۔ یکم محرم الحرام خلیفہ دوم امیر المومنین سیدنا عمر? بن خطاب کا یوم شھادت ہے، آپ نے اسلام کی اشاعت و سربلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، آپ نے دنیا کو ایسا نظام حکومت دیا جس کی نظیر پیش کرنے سے آج بھی دنیا قاصر ہے، آپ رسول اللہ کی دعاو¿ں کا ثمر ہیں دنیا کے بیشتر ممالک میں آج بھی آپ کے دور حکومت میں بنائے گئے انسانیت دوست قوانین پر عمل کیا جاتا ہے۔ امیر المومنین سیدنا عمر? فاروق کے نظام حکومت پر غیر مسلم مصنفین نے ہزاروں کی تعداد میں کتب لکھ کر انکے نظام حکومت کو خراج تحسین پیش کیا، دنیا کے موجودہ مسائل کا حل بھی آپکی حکومتی اصلاحات میں مضمر ہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ آپکی حیات طیبہ پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جائے۔ امت مسلمہ بالخصوص نسل نو میں سیرت صحابہ? کو عام کیا جائے، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کاررکنان فاروق وحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہماکی سیرت طیبہ کواپناکراوران کے افکاروخیالات کاعملی نمونہ پیش کرکے اتحادامت،استحکام وطن اوروطن عزیزپاکستان کی تعمیروترقی کی جدوجہد کاتجدیدعہدکرتے ہیں۔