امن کے لئے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،قاری اعظم حسین

امن کے لئے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،قاری اعظم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)جمعیت علما اسلام( س) کے مرکزی سالار وامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین نے کہاہے کہ کہ محرم میں قیام امن کیلئے ہم سکیور ٹی اداروں کے سا تھ کھڑے ہیں،تمام خطبا ء علما اور ذاکرین محرم کے پروگرامات اور مجالس میں اشتعال انگیزتقاریر سے اجتناب کریں ،سیدنا فاروق اعظم اورسیدنا امام حسین کی شہادتیں ہمیں صبر ایثارقربانی اور برداشت کا درس دیتی ہیں ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی مولانا ایوب خان ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی قاری واحد بخش قاری رحمت اللہ لاشاری انجینئر خالد ٹیپو عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ﺅں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام ہمیں عظیم قر بانیو ں کی یاد دلا تا ہے۔

 جو اسلام کی سر بلندی کی دی گئیں تھیں یکم محرم کو سیدنا فارو ق اعظم رضی اللہ عنہ کی شہاد ت اور دس محرم کو شہزادہ اسلام سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہمیں حق اور سچ پر ڈ ٹ جانے کا در س دیتی ہے کہ دین کی سر بلندی کیلئے اگر ہمیں اپنی جان بھی قر بان کرنا پڑے تو ہمیں دریغ نہیںکرنا چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ محرم الحرام میں شر پسند عنا صر ملکی امن کو تباہ کرنے کیلئے جو شر ارتیں کر تے ہیں ہمیں سب کو مل کر ان کی نا پاک عزائم اور شرارتوں کوناکام بنانا ہوگا۔ محرم میں قیام امن کیلئے جے یو آئی (س) سکیور ٹی اداروں کے سا تھ کندھے سے کند ھا ملا کر چلے گی اور کسی ملک د شمن کی ساز ش کو کامیاب نہیں ہو نے دے گی۔۔