وزیر اعظم غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں،اشرف بھٹی

  وزیر اعظم غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پہلے بھی مطالبہ کیا تھا اور اب بھی وزیر اعظم سے مطالبہ کررہا ہوں کہ وہ عوام کو ریلیف دیدیں ابھی بھی ان کے پاس کچھ دن باقی رہ گئے ہیں ان کی حکومت کو مدت پوری ہونے میں بہتر ہو گا کہ وہ عوام کے لیئے کچھ ایسا کر جائیں کہ لوگ انہیں اچھے لفظوں میں ےاد رکھیں مہنگائی بے روز گاری سے اگر عوام کی جان نہ چھڑائی گئی تو پھر قوم الیکشنوں کے وقت اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جو کچھ کرے گی اس کے بارے میں شاید انہوں نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے حکومت میں اسی لئے آئے تھے کہ وہ غریبوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے مگر اسحاق ڈار نے بطور وزیر خزانہ ابھی تک انکے لئے ایک بھی آسانی پیدا نہیں کی ۔