جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ورزش کے لئے جمنیزیم کا افتتاح

جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ورزش کے لئے جمنیزیم کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جنرل ہسپتال میں انتہائی خوبصورت جمنیزیم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج اور جنرل ہسپتال پر و فیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹرآصف بشیر،فیکلٹی ممبران اور وائی ڈی اے کے نمائندگان بھی موجودتھے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم اور پرنسپل ڈاکٹر سردارظفرالفرید نے جمنیزیم میں ہرمشین پر خود ورزش کرکے معیار کامعائنہ کیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ مریضوں کاخیال رکھنے والے ڈاکٹرز کو اپنی صحت کابھی خیال رکھنا چاہئے ۔ دریں اثناءنگران صوبائی وزراءڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر جمال ناصر اور منصور قادر کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اہم اجلاس میں سیکرٹری لیبر فیصل فرید، کمشنر پیسی نادیہ ثاقب، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر یونس، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، ڈاکٹر سہیل عزیز، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے ڈاکٹر نور و دیگر افسران نے شرکت کی۔کمشنر پیسی نادیہ ثاقب نے نگران صوبائی وزراءکو اس حوالے سے بریفننگ دی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو عام عوام کیلئے کھولنے کا تاریخی فیصلہ اور اعلان کیا ہے ۔سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو عام عوام کیلئے کھولنے کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر کے بڑے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کا لوڈ شیئر ہو جائے گا۔