انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو خطرناک نتائج نکلیں گے،طیب احمد

  انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو خطرناک نتائج نکلیں گے،طیب احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان جاگو تحریک لاہور کے صدر طیب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ اگست کے وسط میں آئین کے مطابق اسمبلیاں توڑنے کے بعد ایک ایسا نگران سیٹ اپ لایا جائے گا جو مکمل طور پر کٹھ پتلی ہوگا یہ کٹھ پ±تلی نگران حکومت ملک کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کے خلاف مقدمات چلائے گی اور انہیں سزا دے کر نااہل کر دیا جائے گا اور اکتوبر میں انتخابات سے پہلے عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا البتہ انتخابات سے پہلے انہیں رہا بھی کر دیا جائے گا تاکہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہمدردی کا ووٹ نہ پڑے۔اگر عدالتی پراسیس اکتوبر تک مکمل نہ ہوسکا تو کسی نہ کسی بہانے انتخابات مارچ 2024 تک ملتوی کر دیے جائیں گے اس دوران پی ڈی ایم اپنی ساکھ بچانے کیلئے دعویٰ کرے گی کہ عمران خان کو سزا انہوں نے نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام خون چوستی مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں۔
 انہوں نے انتخابات میں اپنا غصہ نکالنا ہے اسلئے دھاندلی کے چانس بھی بہت زیادہ ہیں اسلئے اگر انتخابات میں دھاندلی کروائی گئی تو اسکے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے -