لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیم کیلئے 62ارب سے زائد کی منظوری

لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیم کیلئے 62ارب سے زائد کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(اپنے نمائندہ سے)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 24 -2023 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کے لیے مجموعی طور پر 62ارب 4کروڑ 32لاکھ 67ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین نے کی۔ اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں ماحولیاتی ترقی اور میونسپل سروسزکو آگے بڑھانے کیلئے 62 ارب 4 کروڑ 32لاکھ 67ہزار روپے شامل ہیں ۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سہیل انور سمیت محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔