پنشن ختم کرنا حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہو گی،عابد صدیقی

     پنشن ختم کرنا حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہو گی،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جو کہ اپنی ساری زندگی اپنے ،اپنے محکموں میں کام کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن ان کے زندہ رہنے کے لیئے ایک مضبوط سہارا ہوتی ہے اس پینشن کو ختم کرنا موجودہ حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہوگی پیپلز پارٹی حکومت وقت کو ایسا نہیں کرنے دے گی اگر آپ نے کسی چیز کو ختم کرنا ہے تو وہ ہے بڑے افسران کی بڑی عیاشیاں بڑے افسران کو دی جانے والی بھاری مراعات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

 ان کی تنخواہیں جو ان کو لاکھوں روپے کی شکل میں دی جاتی ہیں وہ صرف چند ہزار روپے کی جائیں اور ےہی پیسہ بزرگ پینشنرز کو ان کی پینشن کے لیئے دیا جائے اس طرح سے بگڑے ہوئے سرکاری افسران کا دماغ بھی ٹھکانے پر آجائے گا۔