انڈسری،اکیڈمیا کے مابین روابط کو فروغ دینا ناگزیر ،پروفیسر خالد محمود

انڈسری،اکیڈمیا کے مابین روابط کو فروغ دینا ناگزیر ،پروفیسر خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیراہتمام نویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر عاطف رضا، کنٹرولر امتحانات محمد رو¿ف نواز،خزانہ دار تسنیم کامران، فیکلٹی ممبران، طلباو¿طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ کالج آف فارمیسی کے اعلیٰ تعلیمی معیار کی بدولت بیرون ممالک سے طلباء و طالبات تعلیم حاصل کرنے یہاں آتے ہیں۔ انہوں نے ڈگری و میڈل حاصل کرنے والے طلباءکو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے طلباءو طالبات کا کرداربہت اہم ہے۔ ڈاکٹر عاطف رضا نے کہا کہ کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم اسنادمیں ڈی فارمیسی، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباو¿ طالبات کو 558 ڈگریاں اور 11گولڈ میڈل پیش کئے گئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائ محنت اور لگن سے میدان عمل میں اپنا اور کالج کا نام روشن کریں گے۔