پی این یو جے کی سالانہ تقریب،صوبائی صدر پیرا میڈیکس ارشد بٹ کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

  پی این یو جے کی سالانہ تقریب،صوبائی صدر پیرا میڈیکس ارشد بٹ کو اعزازی شیلڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان نیشنل یونین آف جرنلسٹ کی سالانہ تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے صحافیوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں اور شاندار صحافتی خدمات سرانجام دینے پرشیلڈز سے نوازاگیا جبکہ مہمانوں کو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پر پاکستان نیشنل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی چیئرمین احسان مغل نے صوبائی صدر پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن محمد ارشد بٹ کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ صوبائی صدر پیرامیڈیکس محمد ارشدبٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں، معاشرے کی اصلاح میں صحافیوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔

 مگر زرد صحافت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔