ایجوکیشن انشییٹوز مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیچرز کیلئے 9 روزہ ٹریننگ شروع

 ایجوکیشن انشییٹوز مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیچرز کیلئے 9 روزہ ٹریننگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوہنگ ( ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری ) پنجاب ایجوکیشن انشییٹوز مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب بھر میں ٹیچرز کے لیے 9 روزہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ۔ پنجاب ایجوکیشن انیشیٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (پیما) کی سی ای او میڈم سفینہ صدیقی کی سربراہی میں ڈپٹی مینجمنٹ ڈائریکٹرانور فاروق اور ڈائریکٹر میڈم کوثر پروین نے پنجاب بھر میں پیما کے اساتذہ کی نو (9) روزہ ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کردیا اس سلسلے میں قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ قصور نے اس ٹریننگ میں معاونت کی۔ سی ای او پیما میڈم سفینہ صدیقی اور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈاکٹر ثروت ندیم نے ٹریننگ کا جائزہ لیا آور اساتذہ کرام کو اس تربیتی کورس کی مقصدیت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔ پنجاب بھر کے ٹیچرز اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ٹیچرز نے ٹریننگ کے اس پروگرام کو خوش آئند قرار دیا ۔