حکومت صنعتوں ،بازاروں کے مسائل حل کرے،عمر سرفراز

  حکومت صنعتوں ،بازاروں کے مسائل حل کرے،عمر سرفراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے کہا ہے حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت سے صنعتوں اور بازاروں مارکیٹوں کو درپیش مشکلات دور کرے ۔ پاکستان کی صنعتی اور تاجر برادری کا مشن مستحکم معیشت اور خوشحال قوم بنانا ہے ۔ پاکستان کے بزنس اور انڈسٹریل سیکٹر پر یکطرفہ فیصلے مسلط نہ کئے جائیں ۔ بحران زدہ حالات میں صنعتی برادری ہی ملکی معیشت کو اپنی سانسوں پر بحال کر سکتی ہے ۔ حکومت صنعتکاروں تاجروں بازاروں اور مارکیٹوں کو سازگار حالات فراہم کرے۔

ف تاکہ ملکی معیشت اپنے پاوں پر کھڑی ہوسکے ۔ پیاف نے ہمیشہ تاجر حقوق کی ترجمانی عین حقیقی تقاضوں کے مطابق کی یے ہمارا مطالبہ ہے تاجروں صنعتکاروں کو ریلیف دیا جائے تاکہ ملکی معاشی حالات بحران کے بھنور سے نکل سکیں ۔