مائینز میں کرنے والے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں،ابراہیم حسن مراد

 مائینز میں کرنے والے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں،ابراہیم حسن مراد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی نگران وزیر برائے لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ، مائنز و معدنیات پنجاب ابراہیم مراد کی ایک روزہ دورے پر وسطی پنجاب کے ضلع چکوال آمد۔صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے محکمہ معدنیات پنجاب کی جانب سے تلہ گنگ کے دور افتادہ علاقہ متھرالہ میں مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسری کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسری محکمہ معدنیات کے ورکرز ویلفیئر پروگرام کے تحت قائم کی گئی ہے. ڈسپنسری کی بدولت علاقہ کے مائنز ورکرز کو صحت کی بروقت سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی. ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ مائینز میں کرنے والے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں اور جب کبھی وہ بیمار ہوتے ہیں تو ان علاقوں میں دور دور تک کوئی طبی سہولیات میسر نہیں ہوتیں، اس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے مائینز لیبر ویلفئیر ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ مائینز ورکرز قومی معیشت کے استحکام کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں. حکومت پنجاب مائینر ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے خطیر وسائل صرف کر رہی ہے. نگران وزیر ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ مائینز لیبر ویلفیئر ڈسپنسری میں صحت عامہ کے لئے معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اس ڈسپنسری کے قیام سے متھرالہ کے علاقہ کی بڑی آبادی کو فائدہ حاصل ہو گا. صوبائی نگران وزیر نے ڈسپنسری میں ہیلتھ کیئر کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا. ابراہیم مراد نے شجرکاری مہم کے فروغ کیلئے ڈسپنسری کے احاطہ میں پودا بھی لگایا. بعدازاں، صوبائی وزیر معدنیات، لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے منارہ کے علاقے میں کول مائن کا دورہ کیا. منارہ کول مائنز میں ورکرز کیلئے منعقدہ سکالرشپ تقسیم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی. اس موقع پر کمشنر مائینز لیبر ویلفیئر ریاض احمد چوہدری و دیگر افسران اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔