پاکستانی ٹیلی کام سیکٹر میں چینی سرمایہ کاری کے پندرہ سال مکمل 

پاکستانی ٹیلی کام سیکٹر میں چینی سرمایہ کاری کے پندرہ سال مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)۔پاکستان میں کام کرنے والی چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ فورجی( Zong 4G) نے پاکستان میںاپنے پندرہ (15)کامیاب سال مکمل کرلیے ہیں ۔زونگ فورجی نے ”فرق ڈیجیٹل ہے“کے جذبہ سے وسیع ترین 4G نیٹ ورک اوربے مثال انفراسٹرکچر کے ذریعے ملک کے ڈیجیٹل منظر نامے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ زونگ اب ٹیلی کام کمپنی ہونے کے علاوہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک ڈیجیٹل فراہم کنندہ بن چکا ہے جو پاکستان میں ٹیکنالوجی کا بہترین مستقبل تشکیل دے رہا ہے۔پندرہ سال سے زائد عرصہ سے ٹیکنالوجی کی ترقی میں سب سے آگے رہنے والا زونگ فورجی ڈیجیٹل انقلاب میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تھری جی(3G) اورفورجی( 4G) نیٹ ورکس کو متعارف کرانے اور 5G کی کامیابی کے ساتھ جانچ کرنے کے لیے زونگ فورجی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کوشاںہے، جس نے پاکستان میں رابطے کے طریقے بدل دیے ہیں۔ زونگ فورجی ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہے جس نے ملک بھر میںچودہ ہزار( 14,000 )ٹاورز کی تنصیب اور نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔ تین ارب امریکی ڈالرسے زائد سرمایہ کاری کے ساتھ زونگ فورجی نے اپنی جدید ٹیکنالوجی کو ملک کے کونے کونے تک پھیلا دیا ہے۔جس کے نتیجے میں لاکھوں پاکستانیوں کو اب انتہائی سستی ،معیاری اوربہترین ٹیلی کمیونیکیشن سروسز تک رسائی حاصل ہوئی ہے جو ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرکے افراد، کاروبار اور کمیونٹیز کو یکساں طور پر بااختیار بناتی ہے ۔زونگ فورجی ( Zong 4G) نے ون بیلٹ، ون روڈ(One Belt, One Road ) کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور دور درازعلاقوںکے لوگوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور کوشش کی ہے۔ زونگ فورجی گزشتہ 15 سال میںٹیکس وصولی میں تعاون کرنے والے ملک کے بڑے اداروں میں سے ایک رہا ہے ۔ زونگ فورجی تجارتی ترقی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری میںبھی فعال کردار ادا کر رہا ہے جس نے چھیاسٹھ لاکھ( 6.6 ملین) پاکستانیوں کی زندگیوںپر مثبت اثر ڈالا ہے۔تعلیم، صحت،آفات سے بچاﺅاور ماحولیاتی پائیداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے زونگ فورجی اپنے وسائل اور مہارت کی بدولت ایک جامع اور پائیدار مستقبل تشکیل دے رہا ہے ۔زونگ فورجی کا نعرہ ”Let's Get Digital“ پاکستان میں ٹیکنالوجی اورڈیجیٹل ترقی کے ساتھ گونج رہاہے جو پاکستان میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کوبااختیار بنانے کے لیے ایک مثال بن چکاہے ۔ زونگ فورجی اپنے صارفین کے لیے جدید ترین حل پیش کرتے ہوئے، فائیو جی(5G )اورآئی او ٹی( IoT) جیسی جدید ٹیکنالوجیز، انفراسٹرکچر اور پسماندہ علاقوں میں ٹیکنالوجی کے لیے سرمایہ کاری میں سب سے آگے ہے۔زونگ نے مسافروںکی ضرورت کے مطابق سو سے زائد ممالک کے لیے جدید اور سستی بین الاقوامی رومنگ اور ڈائلنگ آفرز متعارف کرائی ہیں۔ زونگ فورجی اگلے پندرہ سال میں”Gen Zong“کاعروج دیکھ رہاہے۔
، ایک ایسا دور جہاں اجتماعی طاقت ایک ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرکے پاکستان کو لامحدود امکانات کے دائرے میں لاتی ہے۔ اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ تبدیلی کے محرک کے طور پر ایک ایسا پاکستان تشکیل دے رہا ہے ۔زونگ فورجی پاکستانی معیشت اور آنے والی نسلوں کے لیے روشن معاشرے کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔ ڈیجیٹل ترقی اور خوشحالی کی لگن سے ،زونگ فورجی مستقبل میں ایک خوشحال اورٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کررہاہے۔

مزید :

کامرس -