موبی لنک بنک نے قرضوں کی فراہمی کے بہترین معیار قائم کردیئے

   موبی لنک بنک نے قرضوں کی فراہمی کے بہترین معیار قائم کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) موبی لنک بینک نے قرضوں کی تقسیم اور مجموعی قرضوں کے پورٹ فولیو (جی ایل پی) میں دو اہم پہلوﺅں خواتین اور چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) میں قابل ذکر اضافہ حاصل کیا ہے جس کا ثبوت سال 2023 کی پہلی ششماہی کے نتائج سے ملتا ہے۔ یہ کامیابیاں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے اور چھوٹے و درمیانی کاروباروں کی ترقی میں معاونت سے متعلق بینک کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں، جو گزشتہ سال کے دوران اس کی حکمت عملیوں اور اقدامات کے اثرات کو مزید سامنے لاتی ہیں۔ موبی لنک بینک ،ویون (VEON) گروپ کا حصہ ہے، جو ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے اور سات ممالک میں بھرپور کنیکٹوٹی اور آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے۔ ویون گروپ زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل شمولیت کے مواقع کے ساتھ ان ممالک میں معاشی ترقی کو فروغ دے کر لوگوں کی زندگیاں تبدیل کررہا ہے جو دنیا کی آبادی کا 8فیصد حصہ ہیں ۔ بینک نے کاروباری خواتین کو سال 2022 کی پہلی ششماہی میں 2.42 ارب روپے کی تقسیم کے مقابلے میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 178فیصد اضافے سے 4.32ارب روپے تقسیم کئے ۔ ان اعداد و شمار سے باصلاحیت خواتین کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرنے سے متعلق بینک کا عزم سامنے آتا ہے ۔ اسی طرح، بینک سے سال 2022میں قرضہ لینے والی کاروباری خواتین کی تعداد61ہزار 242 رہی اورسال 2023 میںقرضہ لینے والی کاروباری خواتین کی تعداد 113 فیصد اضافے سے 68ہزار 994ہوگئی ۔

مزید :

کامرس -