ایپکا کی فرید کورٹ ہاﺅس سے سیکرٹرٹ چوک تک احتجاجی ریلی

ایپکا کی فرید کورٹ ہاﺅس سے سیکرٹرٹ چوک تک احتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری کی کال پر سرکاری ملازمین گزشتہ روز سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعر بازی کی ۔ شدید گرمی میں فرید کورٹ ہاﺅس سے لےکر سیکرٹریٹ چوک تک ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری نے کہا کہ پنجاب کے 40 اضلاع کی طرح لاہور میں وفاق اور دیگر صوبوں کے ملازمین کے برعکس 35فیصد رننگ کی بجائے 10فیصد اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے 10 فیصد اضافے کا جاری نوٹیفکیشن کی کاپی نذر آتش کرتے ہوئے مطالبات کی مکمل منظوری اور نوٹیفکیشن کے اجراءتک سرکاری دفاتر میں مکمل ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ آج بھی ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب قذافی اسٹیڈیم سے فیروز پور روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔دوسری جانب ایپکا کے گزشتہ روز ہونے والے احتجاج اور ریلی کے باعث سیکرٹریٹ چوک سمیت ارد گرد کی سڑکوں پر ٹریفک شدید متاثر رہی جس کے باعث شہریوں کوشدید پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ 

مزید :

کامرس -