خواجہ وسیم آل پاکستان انجمن تاجران گروپ، نعیم میر گروپ کے سرپرست نامزد

خواجہ وسیم آل پاکستان انجمن تاجران گروپ، نعیم میر گروپ کے سرپرست نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 
لاہور(سٹی رپورٹر) معروف تاجر رہنما خواجہ وسیم کو آل پاکستان انجمن تاجران ( نعیم میر گروپ ) کا سرپرست نامزد کردیا گیا ۔ نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ۔چئیرمین سپریم کونسل نعیم میر نے خواجہ وسیم کو نوٹیفکیشن دیا ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدیداران نے خواجہ وسیم کی شمولیت کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ان کا زبردست خیر مقدم کیا ۔ آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے نومنتخب سرپرست خواجہ وسیم نے دوستوں کی مسرت اور مبارکباد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا اہم ذمہ داری دینے پر چیئرمین سپریم کونسل نعیم میر کا دلی مشکور ہوں ۔


 لاہور بھر کی تاجر برادری اور سینئر تاجر قیادت نے خواجہ وسیم کے سرپرست اعلی بننے پر مسرت و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے مکمل تعاون اور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

مزید :

کامرس -