کاشتکار بھنڈی توری کی کاشت جولائی میں مکمل کرلیں، ماہرین

کاشتکار بھنڈی توری کی کاشت جولائی میں مکمل کرلیں، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد۔ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ بھنڈی توری کی دوسری فصل کی کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کر لی جائے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے کہا کہ بھنڈی توری کے بیج کے بہترین اگا اور بڑھوتری کیلئے درجہ حرارت 25سے 30ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے جو فروری مارچ اور جون جولائی میں آسانی سے دستیاب ہوجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری کی فصل سال میں دومرتبہ کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔
 انہوں نے بتایا کہ فروری مارچ میں کاشتہ فصل اپریل سے ستمبر تک پھل دیتی ہے جبکہ جون جولائی والی فصل اگست سے نومبر تک پیداوار دیتی ہے۔

مزید :

کامرس -