اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔داکارہ ریشم نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، ریشم کا کہنا تھا کہ وفاداری، عزت اور خلوص یہ وہ تین خصوصیات ہیں جو کہ ایک شریکِ حیات میں ہونی چاہئیں، میں شادی کے بارے میں سوچتی بھی ہوں اور میں شادی کرنا بھی چاہتی ہوں، لیکن میں جس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں ویسا شخص مجھے ابھی تک نہیں ملا اور میں نے تلاش بھی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مخلص، وفادار اور عزت دینے والا شخص کبھی تلاش کرنے سے نہیں ملتا بلکہ جب اللہ چاہے تب ہی ملتا ہے، شادی کبھی بھی میری خواہش پر نہیں ہوگی بلکہ جب نصیب میں لکھا ہوگا تب ہی ہوگی اور ہو سکتا ہے کہ یہ تاخیر اس لیے بھی ہو کہ شاید اللہ کو میرا دعائیں کرنا پسند ہو۔ کہنا تھا کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی جس کے ساتھ رہنا مشکل ہو بلکہ کوئی ایسا شخص چاہتی ہوں جو کہ میرے ہم خیال ہو، جس کے بغیر میں زندہ نہ رہ سکتی ہوں اور ایسے لوگوں کا ملنا مشکل ہے۔

مزید :

کلچر -