ہمایوں سعید اور یمنی زیدی ڈرامے میں فن کا مظاہرہ کرینگے

ہمایوں سعید اور یمنی زیدی ڈرامے میں فن کا مظاہرہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور( فلم رپورٹر)شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔نجی انٹرٹینمنٹ چینل کی جانب سے ڈرامہ سیریل "جینٹل مین" کا اعلان کردیا گیا جس میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار ہمایوں سعید پہلی بار ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے۔حسِام حسین کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے "جینٹل مین" کا سکرپٹ خلیل الرحمان قمر کا تحریر کردہ ہے جب کہ ڈرامے کو پروڈیوس "ثمینہ ہمایوں سعید" اور "ثنا شاہنواز" نے کیا ہے، تاہم ابھی تک ڈرامے کی مزید کاسٹ ممبرز کا اعلان سامنے نہیں ا?یا۔نجی چینل کی جانب سے ڈرامہ سیریل کی پوسٹ پر صارفین اور یمنیٰ کے مداح خوشی کا اظہار کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ یمنیٰ کے لیے بہت ایکسائٹڈ ہوں، بیسٹ آف لک یمنیٰ اینڈ ہمایوں۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کب سے یمنیٰ کے نئے ڈرامے کے انتظار میں ہوں مزید انتظار مشکل ہو رہا ہے، دیگر کئی صارفین بھی ڈرامے اور اس کی کاسٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -