حج 2024ءکی تیاریاں ، معاہدوں کیلئے کانفرنس ستمبر کے آخرمیں کرنے کا فیصلہ 

حج 2024ءکی تیاریاں ، معاہدوں کیلئے کانفرنس ستمبر کے آخرمیں کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( میاں اشفاق انجم سے) سعودی حکومت نے حج2023ءکی دیر سے تیاریوں کی وجہ سے پیدا ہونےوالے مسائل کا ازالہ کرنے کےلئے حج2024ءکی تیاریوں کا فوری آغاز کرتے ہوئے دنیا بھر سے حج2024ءکے معاہدوں کےلئے حج کانفرنس کا انعقاد ستمبر کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سعودی حج پالیسی کا اعلان اس سلسلے کی کڑی قرار۔ ای حج، بائیو میٹرک کے سسٹم کو آسان بنانے، پورٹل کو فرینڈلی بنانے کا فیصلہ۔ مکہ مکرمہ میں ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل الرحمن کی سعودی وزارت حج و عمرہ کے مشیر برائے آئی ٹی فرید مندر سے ملاقات میں حج2024ءکے اہم امور پر طویل مذاکرات۔ سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ اکتوبر میں مکمل کر کے دیگر تیاریاں مکمل کرنے کی تجویز۔سعودی مشیر آئی ٹی نے ڈی جی حج کو حج2023ءکے دیر سے تیاریوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا ذکر کیا اور کہا حج2024ءکی تیاریوں کا فوری آغاز کر رہے ہیں۔پاکستانی عازمین کے کوائف کے اندراج میں آسانی پیدا کرنے اور ای حج پورٹل کو فرینڈلی بنانے کےلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی۔دریں اثناءروزنامہ ”پاکستان“ کے ذرائع کو معلوم ہوا ہے حج2023ءمیں سعودی شرکہ جات کی طرف سے منیٰ عرفات میں ناقص انتظامات کا سعودی وزارت الحج نے نوٹس لے لیا ہے اور تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی ہے اور حج2024ءمیں ایسی غلطیوں سے بچاﺅ کےلئے تجاویز طلب کر لی ہیں۔بتایا گیا ہے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو بھی حج2024ءکےلئے حج2023ءکا کوٹہ جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے اور خادم حرمین شریفین نے سعودی وزارت الحج کو2024ءکے انتظامات کو منظم مربوط بنانے کے لئے مضبوط لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے اسی لئے 2024ءمیں ہونے والی حج کانفرنس ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ کہا گیا ہے حج2023ءکا آپریشن مکمل کرنے والی سعودی کمپنیوں کو بھی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
حج تیاریاں

مزید :

صفحہ آخر -