پاکستان میں کوئلے کے ذخائر سے صدیوں تک توانائی پیدا کی جاسکتی ہے : احسن اقبال 

  پاکستان میں کوئلے کے ذخائر سے صدیوں تک توانائی پیدا کی جاسکتی ہے : احسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور خطے کےلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے،سی پیک محل وقوع کے لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا،سی پیک منصوبہ ملکی معیشت کی جانب اہم پیش قدمی ہے،سی پیک کے تحت توانائی کا شعبہ بہتر ہوا،پاکستان میں کوئلے کے ذخائر سے آئندہ صدیوں تک توانائی پیدا کی جاسکتی ہے، سی پیک بلاشبہ ہماری تاریخ کے کامیاب ترین پراجیکٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا سی پیک بلاشبہ ہماری تاریخ کے کامیاب ترین پراجیکٹس میں شمار کیا جاتا ہے،پاکستان نے اپنی تاریخ میں کثیر وقت جیو پالیٹکس میں صرف کرکے تباہ کر دیا،قیام پاکستان کے بعد ہم نے کئی جنگیں لڑیں،جنوبی ایشیاءمیں پاکستان 3ارب کی جگہ پر واقع ہے،سی پیک پاکستان اور خطے کےلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے،سی پیک محل وقوع کے لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا،سی پیک قائد میاں نواز شریف اور چینی صدر شی کے وژن کا شاہکار ہے،سی پیک منصوبہ ملکی معیشت کی جانب اہم پیش قدمی ہے،سی پیک کے تحت توانائی کا شعبہ بہتر ہوا،پاکستان میں کوئلے کے ذخائر سے آئندہ صدیوں تک توانائی پیدا کی جاسکتی ہے۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -