لیسکو نے گھریلو صارفین کےلئے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ کردیا

لیسکو نے گھریلو صارفین کےلئے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (آئی این پی ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)نے گھریلو صارفین کے لیے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ کردیا۔ نیو کنکشن کےلئے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس میں 100 فیصد تک اضافہ کرنے کی منظوری دیدی۔ اضافے کا فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں کیا گیا۔ سنگل فیز کنکشن کی کیپیٹل کاسٹ 4 ہزار سے بڑھا کر 7ہزار 400 روپے کردی گئی۔ اضافے کے بعد سنگل فیزمیٹرکا مجموعی ڈیمانڈ نوٹس 10ہزارکا ہوجائیگا۔ تھری فیزمیٹرکی کیپیٹل کاسٹ 15 ہزار سے بڑھا کر 33ہزار روپے کردی گئی، تھری فیزکنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس پر 42ہزار روپے تک ادائیگی کرنا ہوگی۔ حکام کے مطابق میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ڈیمانڈ نوٹس فیس میں اضافہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر کسٹمرسروسزنے آپریشن سرکلز کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا۔ اضافی قیمت کا فیصلہ جون سے نافذالعمل ہوگا۔
لیسکو

مزید :

صفحہ آخر -