مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں ، سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں ، سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیر کی عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نہتے کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جاے گا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے باسی اپنی حق خودارادیت کی جدوجہد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے حل کیے بغیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے، اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم الحاق پاکستان کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کیا جو ہر سال 19 جولائی کو منایا جاتا ہے۔سپیکر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس متفقہ قرارداد کی یاد دلاتا ہے جب 19 جولائی 1947 کو کشمیری عوام نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا اصولی فیصلہ کیا۔ 1947کوآج کے دن سری نگر میں سردار محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی ۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -