اراضی سکینڈل،اینٹی کرپشن نے عمران خان کی بہن کو طلب کر لیا

اراضی سکینڈل،اینٹی کرپشن نے عمران خان کی بہن کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اپنے نمائندہ سے)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔گزشتہ روز اینٹی کرپشن فیصل آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمی خان ،سابق اے ڈی ایل آر عرفان محمود سمیت دیگر ملزمان کو اراضی ریکارڈ سکینڈل جھنگ میں20 جولائی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ۔ ڈاکٹر عظمی خان پر جعلسازی سے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کروانے کا الزام ہے۔اسی طرح اینٹی کرپشن فیصل آباد نے سابق ایم این اے رانا نصراللہ گھمن اورسابق ممبران صوبائی اسمبلی فیصل آباد میاں وارث عزیز ، علی اختر، محمد ظہیر الدین سمیت دیگر ملزمان کو بھی کرپشن کے الزامات پر 20جولائی کو اینٹی کرپشن فیصل آباد آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -