کراچی، ایف آئی اے کا جعلی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی، ایف آئی اے کا جعلی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک جعلی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان محمد راحیل اور کاشف رضا کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 250 پاسپورٹ جو غیر قانونی انکے قبضے میں تھے برآمد کر لیے گئے اور ملزمان کے قبضے سے جعلی مہریں بھی برآمد کی گئیں حکام نے بتایاکہ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لوٹتے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنسی رجسٹرڈ بھی نہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 71/23 کا اندراج کر کے متعلقہ عدالت سے چار دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔
ایف آئی اے 

مزید :

صفحہ آخر -