محرم کے جلوسوں کی نگرانی کےلئے حفاظتی آلات کی درستگی یقینی بنائی جائے،منصور قادر 

محرم کے جلوسوں کی نگرانی کےلئے حفاظتی آلات کی درستگی یقینی بنائی جائے،منصور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے لا ءاینڈ آرڈر کا چیئر مین کمیٹی صوبائی وزیر منصور قادر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس یہاں وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور اورگوجر انوالہ ڈویڑنزمیں محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور اور گوجر انوالہ ڈویڑنز میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے ہاٹ سپاٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کے چیئر مین منصور قادر نے اجلاس کے شرکاءپر زور دیا کہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں،واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹرز اور دیگر حفاظتی آلات کی درستگی یقینی بنائی جائے۔محرم الحرام کے دوران ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی موجودگی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جلوسوں کے لائسنس داروں سے میٹنگز کریں تا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کا امکان ختم کیا جا سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اختیار کی جائیگی اورجلوسوں کے روٹس کی خلاف ورزی قطاََ برداشت نہیں کی جائے گی۔ منصورقادر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ لاو¿ڈ سپیکر کی خلاف ورزیاں کرنے والوں سے سختی سے نمٹے۔ انہوں نے کہا کہ کیئر ٹیکر سیٹ اپ کی حیثیت سے موجودہ حکومت کی ذمہ داری دو گناہ ہو گئی ہے۔ عشرہ محرم کے دوران غیر ملکیوں کی حفاظت کا بھی خصوصی انتظام کیا جائے۔ منصور قادر نے کہا کہ انتظامیہ افسران میٹنگز تک محدود نہ رہیں بلکہ فیلڈ میں بھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے امکان کے پیش نظر جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لے کر تمام گڑھے اور نشیبی مقامات پر کر دیئے جائیں۔
منصور قادر 

مزید :

صفحہ آخر -