عدالت کا علی محمد خان کو 25 جولائی تک کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

عدالت کا علی محمد خان کو 25 جولائی تک کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (این این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماءعلی محمد خان کو 25 جولائی تک مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل کےلئے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی محمد خان 2 مہینے سے زائد جیل میں ہے اور ایک مقدمے میں رہا ہوتے ہی دوسرے میں گرفتار کر لیے جاتے ہیں، اس لئے علی محمد خان کو مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے علی محمد خان کو 25 جولائی تک کسی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
 علی محمد خان

مزید :

صفحہ آخر -