محمد خان بھٹی کیخلاف الاونس میں خوردبرد کے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

محمد خان بھٹی کیخلاف الاونس میں خوردبرد کے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف پنجاب اسمبلی اجلاس الاو¿نس میں خوردبرد کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر سماعت کی عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو بحث کیلئے طلب کر لیا پراسیکیوشن نے محمد خان بھٹی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے عدالتی فیصلہ کو چیلنج کیا سابق پرنسپل سیکرٹری کے وکیل امجد پرویز نے پہلے ہی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کر لئے اور نشاندہی کی کہ محمد خان بھٹی کیخلاف سیاسی بنیادوں پر بوگس مقدمات بنائے جا رہے ہیں ایک مقدمے میں رہائی تو ہے تو فوراً دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے. درخواست پر مزید سماعت 20 جولائی کو ہوگی۔
ریکار ڈطلب

مزید :

صفحہ آخر -