مقبوضہ جموں وکشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پونچھ میں 4نوجوان شہید 

 مقبوضہ جموں وکشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پونچھ میں 4نوجوان شہید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں 4اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 6ہو گئی کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا یہ کارروائی بھارتی فوجیوں نے پیر کو شروع کی تھی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی پیر کو فوجیوں نے پونچھ کے جنرل ایریا میں ایک کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔
کشمیر شہید

مزید :

صفحہ اول -