پنجاب حکومت نے 8افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

   پنجاب حکومت نے 8افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 8افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عدنان ارشد کو تبدیل کر کے او ایس ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد نعیم کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس محمد محبوب عالم کو تبدیل کر کے او ایس ڈی،ڈاکٹر سید بلال حیدر کو پنجاب کونسل آف آرٹس،حمزہ نوید ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ،ڈپٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر نورالعین قریشی کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ،ڈپٹی سیکرٹری خوراک شعیب احمد خواجہ کو او ایس ڈی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری پرسانل نوشین سرور کو تبدیل کر کے ان کی خدمات گورنر سیکرٹریٹ کے سپرد کر دی گئیں۔
پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ اول -