اسلام آباد ہائی کورٹ، فوا د چودھری کے وارنٹ گرفتاری معطل، الیکشن کمیشن میں پیش ہونیکا حکم 

اسلام آباد ہائی کورٹ، فوا د چودھری کے وارنٹ گرفتاری معطل، الیکشن کمیشن میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔ فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کوکل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ سماعت کے دوران فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فواد کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔ عدالت نے کہا کہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی، چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں کمیشن کو اس معاملے پر حتمی فیصلے سے روکا ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہے وہ بھی عدالت ہے، آپ کو نوٹس جاری ہوئے ہیں، آپ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر رہے ہیں کمیشن کے سامنے پیش ہوں، اگر پیش نہ ہوئے تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔
 فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -