ہیلمٹ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، شہری پریشان، انتظامیہ خاموش

  ہیلمٹ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، شہری پریشان، انتظامیہ خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(فلم رپورٹر)عدالت کے حکم پرصوبائی دارالحکومت لاہورمیں موٹر سائیکل سواروں کے لئے جب سے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دیا گیا   ہیلمٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیاشہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف چلان کا ڈر تو دوسری جانب ہیلمٹ مہنگے ہو گئے اس حوالے سے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم نے ریٹ میں رد و بدل خود سے نہیں کیا، پیچھے سے ہی ہیلمٹ مہنگا مل رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگا بیچنا پڑ رہا ہے، ہر گاہگ آکر بحث کرتا ہے ہم نے بھی مجبور ہو کر قیمتیں بڑھائی ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف سخت کارروائیوں کے بعد ہیلمٹ کی قیمتوں میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہو گیاہے مافیا کے راج میں شہری مہنگے داموں ہیلمٹ خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ایک وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے ہیلمٹ کہاں سے خریدیں چالان اور ہیلمٹ کے ریٹ نے غریب آدمی کو جکڑ رکھا ہے عام ہیلمٹ جو تین چار سو روپے کا ملتا تھا اب 8 سو سے ایک ہزار روپے میں جبکہ کچھ بہتر ہیلمٹ 2ہزار سے3ہزار روپے تک اور امپورٹڈ ہیلمٹ 5سے 7ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 300 والا ہیلمٹ 800 روپے میں خریدنے پر مجبور ہوگئے۔عام ہیلمٹ 800 سے 1000 جبکہ امپورٹڈ ہیلمٹ 2000 سے 3000 روپے تک فروخت ہو رہا ہے دکانداروں کا  یہ بھی کہنا ہے کہ ہر گاہگ آکر بحث کرتا ہے ہم نے بھی مجبور ہو کر قیمتیں بڑھائی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم نے ریٹ میں رد و بدل خود سے نہیں کیا، پیچھے سے ہی ہیلمٹ مہنگا مل رہا ہے۔ ہم نے بھی مجبور ہو کر قیمتیں بڑھائی ہیں۔ہیلمٹ فروش نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہیلمٹ کی قیمت گزشتہ چند روز میں کئی گنا بڑھ گئی ہے تاہم وہ اس کا ذمہ دار ہیلمٹ بنانے والی کمپنیوں کو ٹھہراتے ہیں۔ہیلمٹ بنانے والوں کو اب پتہ چل گیا ہے کہ لاہور میں ہیلمٹ لازمی ہو گیا ہے تو انہوں نے اس کی قیمت بڑھا دی ہے 800 روپے والا ہیلمٹ اب انہیں 1500 روپے میں پڑتا ہے جسے وہ 1600 میں فروخت کر کے صرف 100 روپے کا منافع کما رہے ہیں گاہک سمجھ رہا ہے کہ ہم مہنگا فروخت کر رہے ہیں چالان کی مد میں جرمانہ بڑھانے کا بھی عندیہ دیدیا گیا۔آئندہ چند روز میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے کا چالان ہوگا۔چیف ٹریفک آفیسرکا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مل کر اقدامات کئے جا رہے ہیں شہری 300 والا ہیلمٹ 800 روپے میں خریدنے پر مجبور  ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول رائج ہے۔
مہنگے ہیلمٹ

مزید :

صفحہ اول -