قومی اسمبلی کب تحلیل ہوگی ابھی کسی تاریخ پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا،مریم اورنگزیب 

  قومی اسمبلی کب تحلیل ہوگی ابھی کسی تاریخ پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا،مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔اپنی ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
 مریم اورنگزیب 

مزید :

صفحہ اول -