خدیجہ شاہ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ

 خدیجہ شاہ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی دو رکنی بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کی گئی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی کے روبرو خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی درخواستیں 20 جولائی کو سماعت کےلئے مقرر تھیں لیکن بنچ کی دوسری رکن جسٹس عالیہ نیلم رخصت پر ہونے کے باعث دستیاب نہیں تھیں علاوہ ازیں بنچ کے سربراہ جسٹس علی (بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
باقر نجفی 19 جولائی سے 21 جولائی تک رخصت پرجارہے ہیں ہوں گے جس کی بنیاد پر دو رکنی بنچ کی رواں ہفتے کی تمام کازلسٹ کو منسوخ کردیا گیا دو رکنی بنچ دہشت گردی ،نیب سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات کی سماعت کررہا ہے۔ 
خدیجہ شاہ