تین بڑے ائیر پورٹس کی نجکاری کےخلاف رحیم یارخان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ملازمین کا مظاہرہ بھرپورمزاحمت کا اعلان، دائر ہ مزید وسیع

تین بڑے ائیر پورٹس کی نجکاری کےخلاف رحیم یارخان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان کے تین بڑے ائیرپورٹس کی آٹ سورسنگ (نجکاری)کے خلاف شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رحیم یارخان پر سول(بقیہ نمبر15صفحہ6پر )
 ایوی ایشن اتھارٹی کی ملازم یونینز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔سی اے اے ملازمین نے اپنے ادارے کی آٹ سورسنگ کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر جیکایونین کے رہنما مقصو احمد اسد بلال اور اکائی یونین کے رہنما محمدمحبوب اور عبدالرحمن نے میڈیا کوتفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان کے تین بڑے ائیرپورٹس کواونے پونے داموں فروخت کرنے کے منصوبے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سی اے اے کی اربوں روپے کی زمین ہڑپ کرنے کی کوشش کسی صورت قابل قبول نہیں جس کے خلاف ہمیں جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے زیادہ منافع بخش ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بندربانٹ کرتے ہوئے اسلام آباد لاہور اور کراچی جیسے بڑے ائیرپورٹس کو کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے جیسی پاکستان مخالف پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہے اور جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔