ترقیاتی سکیموں پر میٹنگ، مختلف امور کا جائزہ،افسروں کی منصوبوں پر بریفنگ

 ترقیاتی سکیموں پر میٹنگ، مختلف امور کا جائزہ،افسروں کی منصوبوں پر بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹی رپورٹر)سیکرٹری ہاسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کی ہدایات پر بہاولپور کی ترقیاتی سکیموں پر میٹنگ ہوئی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری رانا اخلاق نے کی ایکسیئن میپکو اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ بی ڈی اے(بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
 کی بھی شرکت۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری رانا اخلاق نے کہا کہ بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہر میں سکیموں پر ترقیاتی کام مکمل کیا جا چکا ہے منصوبوں میں میپکو کو الیکٹرک پولز کی تنصیب کے لیئے فنڈز ٹرانسفر کیئے گئے تھے لیکن تا حال کام مکمل نہیں ہو سکا میپکو کی جانب سے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔ٹینڈرز کے مطابق فنڈز ٹرانسفر کیئے جا چکے ہیں مزید فنڈز نہیں دے سکتے جو فنڈز ٹرانسفر کیئے گئے تھے اسی میں کام مکمل کیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری ہاسنگ سروس ڈلیوری پر فوکس کیئے ہوتے ہیں۔آفیسران قبلہ درست کریں اور کام پر توجہ دیں منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ملازمین و آفیسران لگن اور ایمانداری سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔