سابق رکن صوبائی اسمبلی کے اغواءکا معاملہ، ملزم کی عبوری ضمانت منظور خرم سہیل لغاری عدالت پیش

سابق رکن صوبائی اسمبلی کے اغواءکا معاملہ، ملزم کی عبوری ضمانت منظور خرم سہیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(خصو صی ر پورٹر)سابق رکن صوبائی اسمبلی خرم سہیل لغاری کے اغوا کا مقدمہ اس کی بیوی نے اپنے دیور عمر اقبال لغاری کے خلاف تھانہ الپہ میں درج کرایا۔جس(بقیہ نمبر11صفحہ6پر )
 پر مبینہ ملزم نے ایڈیشنل سیشن جج ملتان عتیق الرحمان کی عدالت سے عبوری ضمانت کرالی۔گزشتہ روزاس نے ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کرنے کی درخواست دی اور بھائی کو بھی عدالت کے روبرو پیش کردیا جس نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔اس کی طبعیت ناسازتھی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔اس پر فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی بیوی نے آپکے اغواکی رپورٹ درج کرائی ہے۔اب مستغیثہ عدالت میں بھی حاضر نہیں ہے۔اسلیئے وہ اپنا وڈیو بیان ریکارڈ کرائیں اور بیان حلفی بھی جمع کرائیں